ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

سوات،ڈولی لفٹ دریا میں گرنے سے چار بچے بہہ گئے،2 جاں بحق ،ایک زخمی

datetime 15  جولائی  2017 |

سوات(آئی این پی)ڈولی لفٹ دریائے سوات میں گرنے سے چار بچے بہہ گئے،حادثے میں2بچے جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا ،چاروں بچے اسکول سے گھروں کو واپس جارہے تھے۔ہفتہ کو کالام میں ڈولی لفٹ دریائے سوات میں گرگئی۔ڈولی لفٹ گرنے سے 4بچے دریائے سوات میں بہہ گئے۔مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 2بچوں کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک بچے کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا۔جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری  ہے۔

چاروں بچے اسکول سے واپس گھر جارہے تھے۔2010کے سیلات میں جب پل بہہ گیا تو مقامی افراد نے دریا کے آرپار جانے کیلئے ڈولی لفٹ نصب کی تھی۔2010میں بہہ جانیوالے پل کی تاحال تعمیر نہیں کی جاسکی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے بارہ افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئےتھے ۔جن میں سے زخمیوں کا علاج ابھی بھی جاری ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے  متاثرین میں مالی امداد بھی تقسیم کی گئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…