ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

راول ڈیم کے پانی میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہریلا مواد ڈال دیا ٗ ہزاروں من مچھلیاں مرگئیں ٗ مقدمہ درج

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں راول ڈیم کے پانی میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہریلا مواد ڈال دیا جس کے نتیجے میںتین روز میں ڈیم میں موجود ہزاروں من مچھلیاں مرگئیں ٗ محکمہ فشریز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ واسا نے کہاہے کہ پانی میں زہریلے مواد کے شواہد نہیں ملے ٗ اگر اس قسم کی اطلاع ملی تو شہریوں کو فوری مطلع کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم کے پانی میں نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر زہریلا مواد ڈال دیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں من مچھلیاں مر گئیں ذرائع کے مطابق زہریلے مواد کے تعین کیلئے پانی کے نمونے این آئی آر سی کو بھجوادئیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈیم انتظامیہ کی جانب سے مقدمے کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ کو درخواست موصول ہوئی اور لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مقدمے کا فیصلہ کیا جائیگا۔دوسری جانب راول ڈیم کے پانی میں زہرملانے کا معاملہ کا تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمہ محکمہ فشریز کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر میں کہاگیا کہ مافیا کو مچھلیاں پکڑنے سے روکنے پراس نے راول ڈیم کے پانی میں زہرملایا۔ایف آئی آر کے مطابق راول ڈیم میں مچھلیاں پکڑنے اورکشتی رانی پر پابندی ہے ۔ایف آئی آر میں کہاگیا کہ مافیا کو اس غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے اورکشتی رانی سے روکا گیا ۔ایف آئی آر میں کہاگیا کہ راول ڈیم میں مبینہ طور پرزہریلا مواد ایک مافیہ کی جانب سے ڈالا گیا ادھر ایم ڈی واسا نے کہا کہ پانی میں زہریلے مواد کے شواہد نہیں ملے اگراس قسم کی اطلاع ملی تو شہریوں کو فوری مطلع کریں گے انہوںنے کہاکہ واسا کو پانی زہریلا ہونے کی اطلاع سمال ڈیم آرگنائزیشن دیتا ہے،ترجمان واسا نے کہاکہ راول ڈیم سے آنے والے پانی کا روزانہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے ترجمان کے مطابق راول ڈیم کے پانی میں زہریلے موادسے متعلق ابھی تک متعلقہ ادارے نے اطلاع نہیں دی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کروالیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ ڈیم کا پانی مضر صحت نہیں ۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کوخان پوراورسملی ڈیم سے پانی فراہم کیاجاتاہے، راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کے شہریوں کو دیا جاتا ہے اور اس ڈیم کا انتظام اور کنٹرول پنجاب حکومت کے پاس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…