اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے دھرنوں میں مختلف اداروں کے عناصر کو استعمال کیا اور اب بھی وہ ترقی کے فتح اللہ گولن کی طرح ملک میں سیاسی کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کو پاکستان کا فتح اللہ گولن قرار دیدیا دوسری جانب لاہور کی مال روڈ پر ترکی میں
فوجی بغاوت ناکام بنانے پر ترک عوام کی کوششوں اور جمہوریت کو بچانے کے نعروں والے بینرز لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیاتی احسن اقبال نے عمران خان کو پاکستان کا فتح اللہ گولن قرار دیتے ہوئے دھرنوں میں ریاستی اداروں کے عناصر کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں فتح اللہ گولن کی طرح ملک میں سیاسی کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب لاہور کی مال روڈ پر جمہوریت کے حق میں بینرز لگ گئے ہیں جنہیں تجزیہ کاروں نے فوج کے خلاف عوام کو اکسانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ان بینرز میں ترکی کی فوجی بغاوت کے خلاف عوام کے اٹھ کھڑے ہونے کی تصاویر موجود ہیں ۔ احسن اقبال کا عمران خان کو فتح اللہ گولن قرار دینا اور لاہور کی مال روڈ پر ترکی کی فوجی بغاوت والی تصاویر جس میں ترک عوام نے بغاوت کو ناکام بناتے ہوئے ترک فوج کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا لگی ہوئی ہیں نہایت معنی خیز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے اینکر اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے ان بینرز پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حکومت کی فوج کو سیاسی معاملات میں کھینچنے کی کوشش قرار دیا ہے۔