جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا ہوا تھا؟ چودھری شجاعت حسین نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کر کے ان کو نیچا دکھانے کی روش انتہائی احمقانہ ہے اور حکمرانوں کی جانب سے کرپشن کی نشاندہی کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دینا افسوسناک ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکمران خاندان کی کرپشن کے باعث پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہو چکا ہے یہاں تک کہ ہمارے دوست ممالک بھی حکومت کے ساتھ رابطوں سے گریزاں ہیں اور وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران تمام اسلامی ملکوں کے سربراہ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ آمنے سامنے سے گریز کرتے رہے حالانکہ کئی سربراہ ان کے ساتھ والے کمروں میں مقیم تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عملاً غیر فعال ہو چکی ہے، وزیراعظم ہاؤس امور مملکت چلانے کے بجائے کرپشن بچاؤ تحریک کا مرکز بن چکا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی سینئر سیاسی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نوازشریف پر زور دے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشاورت کیلئے پاکستان مسلم لیگ تمام مسلم لیگی دھڑوں کے قائدین اور دیگر قومی جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…