ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز،محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 14  جولائی  2017 |

کراچی(این این آئی) شہرقائد میں محکمہ موسمیات نے آج(ہفتہ) سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھبارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میرپورخاص اور حیدرآباد میں تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک بارشوں کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگرشہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے مختلف شاہراؤں پر ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،محکمہ موسمیات نے آج (ہفتے )سے منگل تک پنجاب ،سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں ہونے والی بارش کے بعد ہر طرف جھل تھل ہوگیا، موسم جھل تھل ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تاہم موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقے بھی زیرآب آ گئے جبکہ کئی مقامات پر پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں بھی بند ہوگئیں جس کے باعث لوگ دھکے لگاتے رہے اور راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج (ہفتے )سے پیر کے دوران زیریں سندھ میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ اتوار سے منگل کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پرموسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے، شدید بارش کے باعث دریاں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان اور کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 103، راولپنڈی میں 97، منڈی بہاوالدین میں 78، مری میں27، اوکاڑہ میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 12گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، تاہم اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب نیشنل ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھارٹی قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے آپریشنز ممبر بریگیڈئر مختاراحمد نے یقین دلایا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے آنے والے سلسلے کے دوران انتہائی چوکس رہیں ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے آنے والے دنوں میں سیلاب سے متعلق عوام کیلئے کئی احتیاطی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کو پری مون سون بارش سے متعلق پہلے ہی چوکس کردیاگیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…