بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

اگلے ہفتے کیا ہونیوالا ہے؟عمران خان نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف 30سال سے رشوت کے ذریعے احتساب سے بچتے رہے ٗاب ان کا راستہ بند کردیا گیا ہے ٗاگلا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین ہفتہ ہے ٗ مجھے نیا پاکستان بنتا نظر آرہا ہے ٗاسلام آباد میں خوشیاں منائیں گے ٗ جے آئی ٹی کے ممبران کو پاکستان کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں ٗجسے پاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔

جمعہ کو کہوٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ حکمران جھوٹا ہو تو ملکی ادارے تباہ کردیتا ہے ٗنوازشریف آپ کی جگہ میں ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ہمیشہ مک مکا کیا ٗحکمرانوں کی چوری سے انصاف کے ادارے تباہ ہوئے ٗانہوں نے اپنی چوری چھپانے کیلئے باقی چوروں کو بھی ملک لوٹنے کا موقع دیا ٗشریف مافیا دیگر مافیا کا بھی دفاع کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتاجارہاہے اور ساری قوم پیچھے جارہی ہے ٗبنگلہ دیش بھی پاکستان سے آگے نکل گیا، سارے پاکستان کی طرف سے جے آئی ٹی اراکین کو سلام پیش کرتاہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم سچے اور ایماندار لیڈر تھے، ان کے ایک عظیم خواب کا نام پاکستان ہے، اس ملک کو دنیا میں اسلامی فلاحی ریاست بن کر مثال بننا تھا تاہم آج پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں کی جاتی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ایک چھوٹا طبقہ امیرہوتا جارہا ہے اورعوام غریب ہوتے جارہے ہیں قرض لے کر بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام پر ڈالا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب حکمران کرپٹ ہوتے ہیں تو ادارے اور ملک تباہ ہوتا ہے، ہر سال ایک ہزار ارب روپے کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں کوئی کرپٹ کسی چور کو نہیں پکڑ سکتا، کرپشن کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ ہمارے ساتھ کے کئی ممالک آج پاکستان سے اوپر جا چکے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کہتے ہیں کہ ان کا گزشتہ 30 سال سے احتساب ہورہا ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے،

نوازشریف کا 30 سال سے احتساب ہوا ہی نہیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے انصاف خریدا اور اداروں پر دباؤ ڈالا لیکن تحریک انصاف عدالتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور میں جے آئی ٹی کے ممبران کو پاکستان کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں جس نے وہ کام کیا جسے پاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب چوروں کو پکڑا جائے گا آنیوالا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کے لئے اہم ہوگا اور ہمیں آئندہ ہفتے ایک نیا پاکستان نظر آرہا ہے ہم سب اسلام آباد آئیں گے اور خوشیاں منائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…