اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب کے الراجی بینک میں اکاؤنٹ ہے جس میں انہوں نے 7 لاکھ ریال حسین نواز کے لیے منتقل کیے ہیں۔
ارشد شریف نے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا جدہ کے الراجی بینک میں اکاؤنٹ تھا جس میں انہوں نے 7 لاکھ ریال منتقل کیے ہیں۔شریف خاندان نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کے اکاؤنٹ میں لاکھوں ڈالر منتقل کیے ہیں جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے جب کہ شیمروک کمپنی میں نوازشریف، اسحاق ڈار اور سعید احمد کا تعلق بھی سامنے آیا ہے۔ارشد شریف نے منروا، مریم ، حسن اور حسین نواز کے درمیان فنانشل ڈیلنگ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کو حقیقی اور مصدقہ کاغذات دکھائے اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے شریف خاندان کی فنانشل ڈیلنگ کی تصدیق بھی کی گئی۔مریم نواز کا دسمبر2005 سے منروا سروسزسےتعلق ہے جس سے عدم تعلق ثابت کرنے کے لیے جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں جب کہ حسن نوازکی کمپنیوں کو 2002 تا 2008 لاکھوں پاؤنڈزخسارے میں دکھایا گیا اور حسن نواز نے 2002 تا 2008 لاکھوں پاؤنڈز کا قرضہ ظاہرکیا ہے۔