اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے اکنامسٹ کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ شریف خاندان کی توقع سے کہیں زیادہ بدتر ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف جریدے اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے پاکستانی سیاست میں ہل چل مچا دی ہے، تاہم موجودہ ہل چل کا جوبھی نتیجہ نکلے اس کا اثر منفی ہوگا۔اکنامسٹ کے مطابق نواز شریف کے حالیہ دور میں قدرے استحکام اور خوشحالی رہی، دہشت گردی میں ڈرامائی کمی آئی
اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا، نواز شریف کی حکومت حالیہ ادوار کی حکومتوں میں سب سے زیادہ شفاف رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ پر 17 جولائی کو سماعت کرے گی، امکان ہے کہ جواب دینے کے لیے نواز شریف کو چنددن دیئے جائیں گے، اس کے بعد اس بنیاد پر انہیں عہدے سے فارغ کیا جاسکتا ہے کہ انہوں نے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے کیونکہ منتخب حکام ’ایماندار اور اعلیٰ کردار‘کے حامل ہوتے ہیں۔