سیالکوٹ (آن لائن) رمضان المبارک میں سموسے اور چاٹ کھانے جاں بحق ہونے والی تین بہنوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ قاتل سوتیلی ماں نکلی۔ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود سکھیرا نے ایس ایچ او فیا ض علی کمبو ہ کے ہمراہ سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتا یا کہ ماہ رمضان میں بوڑھی محلہ کے رہائشی ادریم خان نے بچوں کی افطاری کیلئے محلے کی دکان سے سموسے اور چاٹ خریدی جسے کھاتے ہی اس کی تین کمسن بچیوں کی حالت غیر ہو گئی۔
متاثرہ بچیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکیں۔ طار ق سکھیرا کا کہنا ہے کہ بچیوں کی والدہ کی وفات تین سال قبل ہو چکی تھی جس کے بعد ان کے والد بچیوں کی خالہ نا دیہ بی بی سے شادی کر لی مگر نا دیہ بی بی کی اولاد نہ ہو نے کیوجہ سے بچیوں کی پرورش کر نے سے تنگ تھی ،جس پر اس نے چاٹ میں زہر ملا کر دوران افطاری بچیوں کو کھلا یا جو جانبر نہ ہو سکی نا دیہ بی بی کے اعتراف جرم کے بعد اسے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔