اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لندن میں شریف فیملی کی کمپنی کے زیراستعمال ایک ”پب“ ہے یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے میزبان مبشر لقما ن نے اپنے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے صفحہ نمبر 143 پر شریف فیملی کی کمپنی کے زیراستعمال جو پراپرٹیز ہیں ان کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں جس میں ایک فٹلر اینڈ فرکن پبلک ہاﺅس ہے جسے انٹرنیٹ پر سرچ کیا جائے تو یہ ایک ”پب“ شراب خانہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بہت مشہور شراب خانہ ہے جس میں ہر قسم کی وائن اور بیئر پیش کی جاتی ہے۔ اپنے پروگرام میں اس انکشاف کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب یہ شراب خانہ ہے یا نہیں وہ اس کے بارے میں کچھ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے یہ تو لندن جانے پر ہی پتہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمران الحمد للہ الحمدللہ کا پرچار کرتے ہیں اور دوسرے طرف شراب خانے چلاتے ہیں جو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا۔