کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے تھر میں رہائش پذیر ٹیومر کے مریض بچہ کا علاج اپنی جیب سے کرانے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مٹھی کے قریب گاؤں کپوسر کے رہائشی بچے گلاب بھیل کے ناک دانہ نکلا جو بڑھتے بڑھتے ٹیومر کی شکل اختیار کرگیا
۔سوشل میڈیا پر بچے کی تصویر دیکھ کر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے بچے کا علاج اپنے ذاتی خرچے پر کرانے کا اعلان کیا ہے ۔