اسلام آباد (این این آئی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا وید عباسی نے پارلیمنٹ لا جزمیں اراکین پا رلیمنٹ کوموصو ل ہو نے والے گم نا م مراسلے جس میں پا ک۔چین تعلقات کو سبو تاژ کر نے کے لیے گمراہ کن پر وپگنڈا کیا گیا ہے کا سختی سے نو ٹس لیا ہے۔قائم مقام سپیکر کو یہ مر اسلہ جمعرات کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفار میشن کے چیئر مین (کیپٹن ر) محمد صفدر نے قائمہ کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہا وس میں پیش کیا اور اس سے متعلق تفصیلا ت سے آگا ہ کیا ۔
جاری بیان کے مطابق قائم مقام سپیکر نے اس مراسلے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس کو پا کستان دشمن قوتوں کی ملکی سالمیت اور پاک ۔چین مثالی تعلقات کو سبو تا ژ کر نے کی سازش قرار دیا ،انہو ں ے کہا کہ ملکی سلا متی کے خلاف ہو نے والی ہر سا زش کو بے نقاب کر نا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔انہو ں نے ڈائریکٹر پا رلیمنٹ لا جز اور ڈی ایس پی سکو رٹی پا رلیمنٹ لا جز کو اس خط کو اراکین پا رلیمنٹ تک پہچانے والی کو ریئر سروس کے متعلق فوری تحقیقات کر نے کی ہدایت کی ۔