بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے گھر جانے سے بھارت کو کس چیز کا خوف ہے، عمران خان نے کیا انکشاف کر دیا

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت بھی اس خوف میں مبتلا ہوگیاہے کہ نواز شریف کے وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد گھر جانے سے ان کے مفادات متاثر ہوں گے، ہندوستان ٹائمز کے آرٹیکل میں لکھا گیا کہ اگر نواز شریف چلا گیا تو پاکستانی فوج مضبوط ہو جائے گی اور یہی بیانیہ ڈان لیکس والی رپورٹ کاتھا، جمہوریت میں اخلاقی اقدار اور مارشل لاء میں ڈنڈے سے حکومت کی جاتی ہے ،

معاشرے کو ضرورت صحت، تعلیم اور انصاف کے نظام کی ہے، اس میں تبدیلی کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے، تبدیلی ایسے ہی آئے گی،اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا کا صحت کا بجٹ18ارب سے 65 ارب تک پہنچ گیا ہے،یہاں ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کام کر رہا ہے، ہماری کوشش تھی کہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں مزیدبہتری لائیں، ہم نے ساڑھے 6ہزار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا، 95فیصد ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجود ہیں، کے پی کے گورنمنٹ کا ہیلتھ کارڈ 24لاکھ خاندانوں کو دیا گیا، ۔ وہ جمعرات کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پختونخوا میں پہلے ساڑھے 3ہزار ڈاکٹرز تھے ہم نے مزید ساڑھے 6ہزار ڈاکٹروں کو ہائر کیا، اب صوبے کے 95فیصد ڈسٹرکٹ میں ڈاکٹرزموجود ہیں، خبرپختونخوا کا ہیلتھ بجٹ 18 ارب سے 65ارب کر دیا ہے، ہم جو خواب دیکھتے ہیں کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے یہ اس کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ تمام آلات بھی مہیا کئے جائیں گے، یہ اقدامات ہمارے پرائیویٹ سیکٹرز سے مقابلہ کرنے کیلئے ہیں،اس وقت ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ تنخواہیں خیبرپختونخواہ دے رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 5لاکھ روپے کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے، 24لاکھ خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ جاری کئے، 24لاکھ خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ جاری کئے، ہیلتھ کارڈز پر 6ماہ میں 70کروڑ خرچ کئے، ہماری پارٹی کا منشور تھا کہ ہم حالات ٹھیک کریں گے، ہم جب کوشش کرتے ہیں تو یہ سٹے آرڈر لے لیتے ہیں،

ڈاکٹر برکی امریکہ سے اپنے خرچے پر پاکستان آتے ہیں تا کہ حالات بہتر کئے جاسکیں، میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ آئیں اور کام کریں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت میں اخلاقی اقدار سے حکومت کی جاتی ہے جبکہ مارشل لاء میں ڈنڈے سے ، بھارت میں یہ خوف ہے کہ نواز شریف کے جانے سے ان کے مفادات متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40سال میں پہلی دفعہ ہیلتھ میں اصلاحات ہو رہی ہیں، معاشرے کو ضرورت صحت، تعلیم اور انصاف کے نظام کی ہے،

اس میں تبدیلی کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے، تبدیلی ایسے ہی آئے گی،اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، باہر سے ڈاکٹر اس وقت آئیں گے جب یہاں سسٹم ٹھیک ہو گا ، جب آپ کو ہسپتالوں پر چھاپے مارنے پڑیں تو سمجھ لیں کہ آپ شہباز شریف بن گئے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے کہا کہ برن یونٹ کا منصوبہ زیر غور ہے، اس پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی، وفاقی حکومت نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کہا کہ رقم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…