ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’’’غیر ملکی فنڈنگ کیس‘‘‘‘ سپریم کورٹ نے کیااہم سوالات اٹھا دئیے؟ دستاویز ی ثبوت 7دن میں پیش کرنے کا حکم

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جاننا چاہتے ہیں کوئی منی لانڈرنگ تو نہیں کی گئی، عمران خان لندن فلیٹ کی ملکیت تسلیم کرتے ہیں تو پھر ثبوت پیش کریں،غیر ملکی فنڈنگ  کیس میں ججز کے ریمارکس۔ لندن فلیٹ کی خریدو فروخت اور بینک مورگیج سے متعلق دستاویزات فراہمی کیلئے عمران خان کو سات دن کی مہلت دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے

خلاف ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے نا اہلی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے عمران خان کے وکلا سے دو سوالوں کا جواب مانگ لیا ہے۔ عدالت نے پہلا سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ عمران خان کی بیرون ملک آمدن کے ثبوت کیا ہیں؟دوسرا سوال تھا کہ لندن فلیٹ خریداری کے وقت بیچنے والے کو جو رقم دی گئی اس کے ثبوت کہاں ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام اور میڈیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مقدمات کو بلاوجہ تاخیر کا شکار عدالتیں نہیں کرتیں۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے بارے نعیم بخاری کے دلائل پر چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ شفافیت جاننا چاہتے ہیں کہ منی لانڈرنگ تو نہیں ہوئی؟بنچ کے رکن جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان لندن فلیٹ کی ملکیت کو تسلیم کرتے ہیں تو پھر اس کے ثبوت بھی پیش کریں۔ عدالت نے عمران خان کو لندن فلیٹ کی خرید و فروخت اور بینک مورگیج سے متعلق دستاویزات سات دن میں جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…