ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’عمران خان نا اہلی کیس‘‘ سپریم کورٹ سے آنیوالی خبر نےتحریک انصاف کی خوشیاں پھیکی کر دیں،کونسی دستاویزات طلب کر لی گئیں؟

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین سے ان کے لندن فلیٹ کی منی ٹریل، کرکٹ سے کمائی اور کرکٹ بورڈ سے حاصل کی گئی آمدنی کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کو ان کے لندن فلیٹ کی منی ٹریل، کرکٹ سے کمائی اور

کرکٹ بورڈ سے حاصل کی گئی آمدنی کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے عمران خان سے 1973سے لیکر 1983تک کمائی کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نـثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ عمران خان کی نا اہلی کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے بھی درخواست دائر ہے۔ یہ درخواست ن لیگ کے حنیف عباسی کی طرف سے دائر کی گئی ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل انور منصور کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اگلی پیشی پر عمران خان کی وکیل پیش نہ ہوئے تو عدالت پھر عمران خان کو طلب کریگی۔عدالت نے سماعت کے دوران سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن میں فلیٹ کی خریداری کے لیے رقم کس طرح ادا کی اس کی تفصیلات بھی بتائیں،اس موقع پر تحریک انصاف کے ایک اور وکیل نعیم بخاری نے ججز سے درخواست کی کہ عمران خان کے وکیل انور منصور اگر پیش نہیں ہوتے تو وہ دلائل دینے کیلئے تیار ہیں جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ آج ہی کی بات نہیں بلکہ جب تک کیس کا فیصلہ سنا نہیں دیا جاتا تب تک پیش ہونا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک عوامی شخصیت ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ چوری کا سراغ لگایا جانا چاہیے تو یہی اصول ان پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔ اس موقع پر عدالت میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے رہنما موجود تھے ، عدالت نے آئندہ سماعت 13جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…