اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جے آئی ٹی کی پیش کردہ رپورٹس میں کیاخامیاں ہیں ؟خواجہ آصف کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی پیش کردہ رپورٹس میں بے شمار خامیاں ہیں جن کی بنیاد پر ہم کسی بھی عدالتی فورم پر کیس لڑ سکتے ہیں ٗجے آئی ٹی نے حسن اور حسین نواز سے غیر متعلقہ سوال پوچھے جن کا کوئی تعلق ہی نہیں بنتا تھا۔

منگل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری 70سالہ ملکی تاریخ کا حصہ ہے کہ یہاں پر سازشیں ہوتی رہی ہیں جن کی مدد سے عوامی مینڈیٹ کو بھی چھینا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا ون میں بھی سازش تھی جسے بعد میں بے نقاب بھی کیا گیا۔ ہم نے گزشتہ آٹھ نو سال میں بڑاسفر طے کیا ہے،میں عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھنے والا شخص ہوں اور آج بھی پر امید ہوں کہ جمہوریت کو جو چیلنجز ہیں وہ ان سب چیلنجز سے نمٹ کر مزید مستحکم ہو گی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا تو نام بھی پاناما پیپرز میں کہیں موجود نہیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نے خود اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ میں لندن کی کچھ کمپنیوں سے حسین نواز کا جھوٹا تعلق بھی ظاہر کیاگیاہے۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع پر انحصار کیا اور ذرائع پر انحصار کر کے جے آئی ٹی کی یہ رپورٹ غیر یقینی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے حسن اور حسین نواز سے غیر متعلقہ سوال پوچھے گئے جن کا کوئی تعلق ہی نہیں بنتا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…