اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کا دبئی کی کمپنی سے 10ہزار درہم ماہانہ تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف

datetime 11  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی جانب سے دبئی کی کمپنی سے تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔جے آئی ٹی کے مطابق نوازشریف اپریل 2014تک دبئی کی کمپنی سے 10ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لیتے رہے ،نوازشریف نے 2009میں دبئی کا اقامہ حاصل کیاجو 2015تک کارآمد رہا ۔ایک موقر روزنامے کی رپورٹ کے مطابق اعتزا ز احسن کا کہنا ہے دبئی کی کمپنی سے تنخواہ لیکر چھپانے پر کرمنل کیس بنتا ہے ۔نوازشریف کو فوجداری مقدمے میں سزا ہوسکتی ہے۔

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا سابق صدر مشرف کے گھر کیا کام کیا کرتے تھے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءسابق صدر مشرف سے ملاقات کے لئے انہیں خط لکھا کرتے تھے جبکہ مشرف کا سیکرٹری خط کے جواب میں لکھتا تھا کہ وہ ابھی مصروف ہیں جس کے بعد واجد ضیا ءمشرف کے گھر جا کر بیان لیتے تھے، پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سب سے اہم گواہ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا ، مشرف کا بیان اس کے گھر پر لیا جا سکتا ہے تو قطر جاتے ہوئے ان کے پاؤں کی مہندی اترتی تھی۔پی آئی ڈی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ نہیں پی ٹی آئی کی رپورٹ ہے ۔جے آئی ٹی ارکان کوکریمینل اورفوجداری مقدمات کاکوئی تجربہ نہیں۔ جے آئی ٹی کے 4ارکان کوقانونی معاملات کاکوئی تجربہ نہیں تھا۔ جے آئی ٹی رکن بلال رسول سابق گورنرپنجاب میاں محمداظہرکے بھانجے ہیںجبکہ عامرعزیزنے پرویزمشرف دورمیں جھوٹے ریفرنس بنائے۔جے آئی ٹی نے اپنے تحقیقات پر فوکس کرنے کی بجائے فالتو کاموں میں وقت ضائع کیا ہے۔ لگتاہے جے آئی ٹی والےغیرمتعلقہ کاموں میں وقت ضائع کرتے رہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے فون ٹیپ کئے گئے ، فون ٹیپ کرناغیرقانونی عمل ہے،سیکشن 99 کے تحت کسی کافون ٹیپ نہیں کیاجاسکتا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں فالتو باتیں کی گئی ہیں اس رپورٹ میں طوطا مینا کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ گواہوں پر جے آئی ٹی ارکان کی جانب سے دباؤ ڈالا کیا ، طارق شفیع،جاویدکیانی کے ساتھ کیاسلوک کیاگیا؟کیا ان کومحمودمسعودچاہیے تھا۔ محترمہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی تھی مگر اس نے اپنا کام درست طریقے سے نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…