اسلام آباد(آن لائن) فون پر دوستی کا بھیانک انجام، عاشق کو بلا کر قتل کرنے والی خاتون کو ضلعی عدالت اسلام آباد نے سزائے موت سنا دی، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی نے گزشتہ روز ایک اندھے قتل کے مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران فاضل جج نے مقدمہ میں نامزد ملزمہ نرگس بی بی کے خلاف قتل کا جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنا دی
جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر تین ملزمان جن پر ملزمہ کی معاونت کرنے کا الزام تھا، کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا، ملزمان کے خلاف مقتول چوہدری نوید کی والدہ نے تھانہ نون میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے مطابق ملزمہ نے اسکے بیٹے کو فون کر کے جھنگی سیداں بلایا اور سینے میں پستول سے گولی مار کر اس کی جان لے لی، تفتیشی کے دوران ملزمہ نے آۂ قتل برآمد کرانے کے علاوہ وقوعہ کی نشاندہی بھی کر دی،