اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

جے آئی ٹی رپورٹ،حکومت میں پھوٹ ،وزیر اعظم نے دو سینئر وزرا کوسرخ جھنڈی دکھا دی،خبررساں ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد حکومتی در دیوار میں پھوٹ پڑنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔وزیر اعظم نے دو سینئر وزرا سمیت متعدد رہنماؤں کو سرخ جھنڈی دکھا دی ہے ۔اداروں سے لڑائی لڑنے کے لیے فورس تشکیل دید ی گئی ۔تین وفاقی وزیروں نے حکومتی دفاع میں اداروں پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دئیے ہیں ۔

معلومات کے مطابق سوموار کو سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے مستعفی ہونے یا نہ ہونے اورآئندہ کی پالیسی پر مشورہ کیا ،معلومات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ نے مشورہ دیا کہ ایسی بیان بازی نہ کی جائے جس سے اداروں کی عزت اور جمہوریت کو کوئی نقصان اٹھانا پڑے جبکہ وفاقی وزیر ریلورے خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف اور احسن اقبال نے کہا کہ جب تک اختلاف رائے نہ رکھا جائے گا اس وقت تک کون ہمیں سچا مانے گا لہذا پہلے والے موقف کو زندہ رکھا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد سینئر رہنماؤں نے برملا کہا ہے کہ تمام تر معاملات سپریم کورٹ میں ہی نبٹائے جائیں باہر کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے ۔معلومات کے مطابق وزیر اعظم نے تین وزرا اور دیگر اہم مشیروں کے مشورے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک ٹیم کو بھیج کر پریس کانفرنس کروا رکر جے آئی ٹی کو مسترد کرنے کی گفتگو کروا دی ،جس سے انتشار اور ٹکراؤ کی بو آنے لگی ہے ۔مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد حکومت کے اس رویہ سے نالاں ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت کا مزید ساتھ نہ دینے کی بھی ٹھان لی ہے اور انہوں نے مشورے شروع کر دیے ہیں کہ سوموار کو عدالت پیشی کے بعد پھر وہ اگلے لحہ عمل کا باضابطہ طور پر اعلان کر یں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دوسری جانب اپنے ماتحت اداروں کو حکم دیا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے ،میرٹ پر کام کرتے ہوئے اقدام کیے جائیں جس کے باعث ایف آئی اے نے عدالت کے حکم کے فوری بعد چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کے لیے پلان تیار کر لیا ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…