لاہور( این این آئی)جے آئی ٹی کی طرف سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے حمایتیوں نے سوشل میڈیا پر بھی محاذ کھول دیا جبکہ (ن) لیگ کے حمایتیوں کے بھی جوابی وار جاری ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما اورکارکن سوشل میڈیا پر طنزیہ جملوں ، شعر و شاعری اور تصاویر کے ذریعے حکمران جماعت پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے جواب میں (ن) لیگ کے کارکنوں کی طرف سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر کارکنوں کی طرف سے نازیبا زبان کا استعمال بھی دیکھا گیا جس کی عام شہریوں نے شدید مذمت کی ہے ۔