اسلام آباد(این این آئی) پانامہ کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ کو نیشنل بینک کے صدر سعید احمد اور جاوید کیانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ پیر کو جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ کو نیشنل بینک کے صدر سعید احمد اور جاوید کیانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔