اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں 11سے 13جولائی کو شدید بارشوں کی پیش گوئی، دریائے جہلم، چناب اور ستلج بپھرنے کا خدشہ، سیلاب کے خطرے کے پیش نـظر قریبی دیہاتوں اور آبادیوں کو وارننگ جاری۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش کوئی کرتے ہوئے 11اور 13جولائی سے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ دوسری جانب دریائے جہلم، چناب اور ستلج کے بھی بپھرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیلاب
کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں قریبی دیہاتوں اور آبادیوں کو وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہیںاور کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال کی اطلاع ملتے ہی نقل مکانی کی کوشش کی جائے۔ دریں اـثنا اطلاعات ہیں کہ بھارت نے بھی ڈیمز بھر جانے کے بعد دریائوں میں پانی چھوـڑنا شروع کر دیا ہے جس سے جہلم ، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ پیدا ہو گا جبکہ پاکستان میں شدید بارشوں کی محکمہ موسمیات 11سے 13جولائی کو پیش گوئی کر چکا ہے۔