پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’وزرا اور ن لیگی رہنمائوں کو تقاریر مہنگی پڑ گئیں‘‘ سپریم کورٹ نے کیا سخت ترین اقدام اٹھا لیا،

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بعض لوگ ضرورت سے زیادہ پرجوش ہو گئے ہیں، سپریم کورٹ نے وفاقی وزرا کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا، اٹارنی جنرل پراسیکیوٹر مقرر۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی جس کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل جبکہ جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ کا حصہ ہیں۔

جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ ضرورت سے زیادہ پرجوش ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ججز گزشتہ دنوں وفاقی وزرا کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے متعلق ریمارکس دے رہے تھے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی وزرا کی تقایر کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کر نے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔بنچ کے سربراہ جسـٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم کے خط لکھنے کے معاملے پر توہین عدالت لگ چکی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ان احکامات کے بعد نظر آرہا ہے کہ عدالت لیگی رہنمائوں کی تقاریر کے معاملے کا نوٹس لے چکی ہے اور اس معاملے کی سماعت بھی جلد ہوتی نـظر آئے گی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جن وفاقی وزرا کی تقاریر کے اسکرپٹ طلب کئے گئے ہیں ان میں وفاقی وزیر برائے پاکستان ریلوے، وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی اور ن لیگی ایم این اے طلال چوہدری کے نام بتائے جا رہے ہیں جبکہ دیگر لیگی رہنمائوں کی تقاریر کے بھی ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…