اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ۔ریکارڈمیں ردوبدل پر سپریم کورٹ نےچیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیدیا ہے۔اس سے پہلے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے چودھری شوگر ملز کے فراہم کردہ
ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے الزام کے معاملے پر ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں ایس ای سی پی کے سربراہ ظفرالحق حجازی کو ذمے دارقرار دیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے قائم مقام ڈی جی کیپٹن(ر)احمد لطیف کی جانب سےسپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی گئی تھی۔