دنیا کے سب سےبڑے شہروں میں چھٹے نمبر پر پاکستان کا کون سا شہر ہے ؟ حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار رہیں

7  جولائی  2017

کراچی (آئی این پی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کراچی دنیا کا چھٹا بڑا شہر ہے‘ 10 لاکھ کیمرے بھی کم ہیں‘ برسوں کا کام ایک سال میں مکمل نہیں ہوسکتا‘ سٹریٹ کرائمز کیلئے علیحدہ عدالتوں کی ضرورت ہے‘ جیل میں نامناسب انتظام کے باعث اہم دہشت گرد فرار ہوئے جو خطرے کی گھنٹی ہے‘ چار سال کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں کمی آئی ہے۔

اے ڈی خواجہ نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک تفتیش نہ ہونے سے ملزمان کو فائدہ ہوتا ہے۔ کراچی کے 108 تھانوں میں ریسپشن روم تیار ہورہے ہیں۔ برسوں کا کام ایک سال میں مکمل نہیں ہوسکتا۔ رواں سال پولیس ہیڈ کوارٹرز کو ٹھیک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں کمی آئی ہ ے۔ ملزم بچ جائے تو اس کی سزا پورے معاشرے کو ملتی ہے۔ کراچی سمیت اندرون سندھ میں حالات بہتر کریں گے۔ سی پی ایل سی کے مطابق جرائم میں کمی آئی ہے۔ کراچی دنیا کا چھٹا بڑا شہر ہے۔ پورے کراچی میں صرف 2200 کیمرے لگے ہوئے ہیں جبکہ کراچی میں دس لاکھ کیمرے بھی لگائے جائیں تو کم ہیں۔ انہوں نے کہا اسٹریٹ کرائمز کیلئے علیحدہ عدالتوں کی ضرورت ہے سنٹرل جیل سے فرار قیدی پولیس نے ہی گرفتار کئے تھے۔ کراچی میں اسمارٹ سی ٹی وی نیٹ ورک کی فوری ضرورت ہے۔ جیل کے نامساعد انتظام کے باعث اہم دہشت گرد فرار ہوئے جو خطرے کی گھنٹی ہے۔ جیل سے فرار دہشت گرد کوئی بھی بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔

جیل سے بھاگنے والے قیدیوں کی گرفتاری آسان نہیں ہے۔ فرانزک لیب کیلئے سندھ حکومت کام کررہی ہے۔ فرار ہونے والے ہائی پروفائل ملزمان اتنی آسانی سے ہاتھ نہیں آتے۔ اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ تفتیشی افسرا کو وقت پر بجٹ ملنا چاہئے۔ سی سی ٹی وی نیٹ ورک کی لائیو کوریج نہ ہونے تک جرائم کم نہیں ہونگے۔ ایکسپوزیو لیب کا قیام اکتوبر میں عمل میں آجائے گا۔ جلد تمام تھانوں کے شعبہ تفتیش کو ایک ایک پولیس موبائل دی جائے گی۔ موٹر سائیکلیں اکثر دفتر اسٹاف اور افسران کے گھروں پر چلی جاتی تھیں پولیس کی موٹر سائیکیں محرروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…