بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) 2017 کا دوسرا چاند گرہن 7 اگست کو ہو گا، پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2017 کا دوسرے چاند گرہن کا آغاز 7 اگست کی شب ہو گا۔گرہن پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا
اور مقامی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 8 بج کر 50 منٹ پر ہوگا۔ 11 بج کر 20 منٹ پر گرہن عروج پر ہو گا اور رات ایک بجکر 51 منٹ پر ختم ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ مغربی بحرالکاہل، آسٹریلیا، ایشیا، انٹارکٹیکا، افریقہ اور یورپ میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔