بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں اگر صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو نہ ملتے تو نواز شریف کیا کام کر گزرتے؟ سینئر سیاستدان کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مورو(این این آئی) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیتے تو نواز شریف تاحیات صدر بن جاتے۔وزیراعظم نواز شریف چار مرتبہ حکومت کرچکے ہیں لیکن پاکستان کا روشن مستقبل صرف پیپلزپارٹی کے ہی پاس ہے۔اگلی حکومت ہماری ہو گی،ہم ا گر آئین میں ترمیم نہ کرتے تو نواز شریف وزیراعظم نہ ہوتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مورو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سابق صدر نے کہا کہ پی پی پی جب بھی اقتدار میں آئی تو اس وقت پاکستان مشکل حالات میں تھا، ان کی پارٹی نے ہمیشہ ہی اپنے دور اقتدار میں ملک کی حالت بہتر کی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو جب اقتدار ملا تو پاکستان دولخت ہوچکا تھا جبکہ پاکستان کی 90 ہزار فوج اور زمینی علاقہ بھی بھارت کے قبضے میں تھا، تاہم ذوالفقار علی بھٹو نے مذاکرات کی میز پر اپنی فوج اور زمینی علاقہ بھارت سے واپس لیا۔کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدیں بڑھانے کے لیے کشمیر کی بات نہیں کرتا بلکہ کشمیر پاکستان کا مسئلہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی قرارداد ہے۔پیپلز پارٹی چھوڑنے والے کارکنان اور رہنماؤں کا نام لیے بغیر زرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان اِدھر ادھر جانے والے گندے انڈوں کو بھول جائیں، کپتان گندے انڈوں کو ٹکٹ نہیں دے گا۔عمران خان صرف فوٹو سیشن کے لئے ملا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میاں صاحب چار سال میں صرف 4 مرتبہ اسمبلی آئے ہیں، نواز شیرف سے زیادہ تو وزیراعظم جونیجو اسمبلی آتے تھے، قانون میں ترمیم نہ کرتے تو نواز شریف آج وزیراعظم نہ ہوتے،

مودی صاحب کو گلے لگایا جا رہا ہے، بلاول نے 4 سال پہلے وزیر خارجہ رکھنے کا کہا تھا، ملک کی خارجہ پالیسی بہت کمزور ہو گئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر وہ صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیتے تو نواز شریف تاحیات صدر بن جاتے۔وزیراعظم نواز شریف چار مرتبہ حکومت کرچکے ہیں لیکن پاکستان کا روشن مستقبل صرف پیپلزپارٹی کے ہی پاس ہے۔اگلی حکومت ہماری ہو گی،ہم ا گر آئین میں ترمیم نہ کرتے تو نواز شریف وزیراعظم نہ ہوتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…