منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

’’کیا آپ جانتےہیں کہ اسلام آباد کا پرانانا م ’چور پور‘ تھا ‘‘‎

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہ مقدس مقامات کی زیارت کے بعد واپس برصغیر آچکے تھے، موجودہ پاکستان کے ایک علاقہ جسے چوروں اور رہزنوں کی بدولت چور پور کا نام دے دیا گیا آپ کا گزر ہو رہا تھا۔ ابھی چار کلومیٹر کا فاصلہ ہی طے کیا ہو گا کہ اچانک جنگل سے چند ڈاکو نکلے اور انہوں نے لوٹنے کی غرض سے آپؒ کا راستہ روک لیا۔ قدم رک گئے، ڈاکوئوں نے چاروں طرف سے گھیر لیا۔ آپؒ نے چہرہ مبارک جیسے ہی اوپر اٹھایا ڈاکوئوں کی ٹانگیں کانپنے لگ گئیں، آپؒ نے نرمی کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ شروع کیا، آپ کی وعظ

و نصیحت جاری رہی اور ڈاکوئوں کے دل پگھلتے گئے، دل کی دنیا بدل گئی۔ وہ جو کل تک کشت و خون ، لوٹ مار پر خوش ہوتے، اپنے سابقہ گناہوں پر نادم تھے، آنکھوں سے آنسوئوں کی جھڑیاں جاری ہو گئیں، گناہوں سےتائب ہونے کے بعد ڈاکوئوں نے آپؒ کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور آپ ؒ کے مریدین میں شمار ہو گئے۔یہ ولی کاملؓ کوئی اور نہیں بلکہ حضرت امام بری سرکارؒ تھے اور چور پور کے نام سے مشہور یہ علاقہ آج پاکستان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہے۔یہ بری امام سرکارؒ کی کرامت ہی تھی کہ چور پور سے نور پور شاہاں اور پھر وفاقی دارالحکومت کا درجہ حاصل کرنے کے بعد یہ علاقہ اسلام آباد کہلایا جانے لگا۔یہ علاقہ چوروں اور اسلام دشمنوں سے آباد تھا لیکن آپؒکے رشد وہدایت سے چور گناہوں سے تائب ہوگئے۔یہ روایت بہت معروف ہے کہ اسلام آباد کے نام کی وجہ تسمیہ آپؒ کی دعا کی قبولیت بنی حضرت بری امام سرکارؒ نے 17ویں صدی میں جب یہاں ولایت کا پودا نصب کیا توارشاد فرمایا تھا کہ لوگو جان لو کہ نور پور پوٹھوہار ایک دن توحید کا مرکز بنے گا۔وقت نے آپ ؒ کی پیش گوئی سچ کر دکھائی اور آج یہاں پاکستان کا نواں بڑا شہر آباد ہوچکاہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…