اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فیصلہ سنادیاگیا،نہال ہاشمی غائب

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر نہال ہاشمی کے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر 10 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ نے جسٹس افضل اعجاز کی سربراہی میں نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

نہال ہاشمی کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کے موکل عمرے پر جا چکے ہیں ٗنہال ہاشمی کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور بینچ میں شامل جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ نہال ہاشمی کو عدالت سے اجازت لے کر جانا چاہیے تھا، انھوں نے عدالت کو آگاہ نہیں کیا۔اس موقع پر نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل اگر مجرم ہے تو بے شک پھانسی پر چڑھا دیں تاہم انہیں انتقامی کارروائی سے بچایا جائے، نہال ہاشمی کا وکالت کا تیس سال کا تجربہ ہے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں پھانسی نہیں ہوتی۔وکیل نے مطالبہ کیا کہ اٹارنی جنرل کو بطور پراسیکیوٹر ہٹایا جائے ان کے لیٹر پر نہال ہاشمی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل انتہائی قابل ہیں کیا آپ کو ان کی صلاحیتوں پر شک ہے۔نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں، ہم اصول کی بات کر رہے ہیں، مرکز صوبے کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور نہال ہاشمی کے گارڈ واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو رہی ہے اسے روکا جائے۔جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے نہ ہی ان معاملات کا اس کیس کوئی تعلق ہے۔نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت کو بتایا کہ نہال ہاشمی کی بیرون ملک روانگی کا ایک سماعت میں بتا چکے ہیں

ٗبقول نہال ہاشمی انہوں نے عدالت سے اجازت لے رکھی ہے۔جسٹس اعجاز نے حشمت حبیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ کا یکم جون کا حکم نامہ دیکھا ہے، جس پر حشمت حبیب نے جواب دیا کہ جی دیکھا ہے، جسٹس اعجاز نے کہا کہ عدالتی حکم نامے کو پڑھیں، اس میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہے۔حشمت حبیب نے بتایا کہ نہال ہاشمی 8 یا 9 جولائی تک وطن واپس پہنچ جائیں گے، اٹارنی جنرل آفس سے تقریر کا متن فراہم کردیا گیا ہے، رجسٹرار کے نوٹ کی کاپی مل جائے تو بہتر جواب داخل کر سکتا ہوں۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ نوٹ ریکارڈ کا حصہ ہے، ضروری تھا تو دیکھ سکتے تھے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی پر 10 جولائی کوفرد جرم عائد کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…