بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

تبلیغی جما عت کی گاڑی کو المناک حادثہ ،افسوس ناک خبرآگئی

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آئی این پی )بلو چستان کے ضلع لو را لا ئی کے علا قے میختر میں تبلیغی جما عت کی وین مخا لف سمیت سے آ نے والی ڈاٹسن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ خا تو ن سمیت 9افراد زخمی ہو گئے ہیں ،زیا رت میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جان کی با زی ہا ر چکا ہے جبکہ ڈیرہ مراد جما لی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہندو تا جر کو قتل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز لورالائی میخترعلا قے میں سور ڈاکی کے قریب تبلیغی جماعت کی وین اور مخا لف سمیت سے آ نے والی ڈاٹسن کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص نورالبشرولدگل بشرسکنہ سوات موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی شیرعلی ولددرانی ، روناگل ولدمیر باچا6تبلیغی جما عت کے افراد سمیت وین ڈرائیور داود ولدحکیم خان ،امیر محمد اور انکی بہن ملالئی بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فو ری طو ر پر لورالائی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو شدید زخمیوں کو ملتان ریفر کر دیا گیا ہے ادھر گزشتہ شب بلو چستان کے ضلع زیا رت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حاجی ایاز پانیزئی نا می شخص جا ں بحق ہو گئے ہیں جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔علا وہ ازیں ڈیرہ مرادجمالی بس اڈہ مین بازار میں جنرل اسٹور دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ہندو تا جر دیپک کمار ہلاک ہوگیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں دریں اثنا ء ہندوکمیو نٹی کی جانب سے واقعہ کے خلا ف قومی شاہراہ کو بلا ک کر کے احتجا ج کیا گیا بلکہ پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…