سرینگر (این این آئی)کشمیری حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی جیت پر عید سے پہلے عید محسوس ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کامیابی پر کشمیربھر میں ہر جانب آتشبازی کا مظاہرہ ہورہاہے