اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

روزہ داروں کیلئے خوشخبری،کل سے جمعہ کے دوران پری مون سون کی پیشگوئی

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کراچی میں بادل چھائے رہے، تیز ہواؤں نے موسم دلکش بنا دیا، محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعہ کے دوران پری مون سون کی پیشگوئی کر دی۔ صوبائی دارالحکومت میں صبح سویرے گھنگھور گھٹائیں چھائیں۔ تیز ہواؤں نے بھی خوب رنگ جمایا اور پھرآسمان سے چھم چھم پانی برس پڑا۔ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش نے موسم بھی دلکش بنا دیا۔ ملتان

میں بھی بادل جم کر برسے۔ بہاولنگر، پاکپتن، قصور، کاہنہ، شرقپور، وزیرآباد، ڑوب میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ آسمان پر چھائے بادلوں نے سورج کے تیور کو نیچا دکھا دیا۔ کہیں کہیں بوندا باندی نے موسم بھی حسین بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ ہفتے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…