منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی بینک کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیے22کروڑ ڈالر دیگا،بینک کے پیکج ون کے تحت کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروگرام کیلیے 8کروڑ60لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے اور پیکج ٹو میں فنانشل انکلوژن اور انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جس کے تحت 13کروڑ70لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کراچی کے شہریوں کا معیار زندگی بلند اور خواتین اور نادار افراد کی قرضوں تک رسائی کیلیے22کروڑ23لاکھ ڈالر پیکج کی منظوری دیدی۔

عالمی بینک نے پیکج کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے جس کے تحت کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروگرام کیلیے 8کروڑ60لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت کراچی کے10لاکھ شہریوں کو فائدہ ہوگا۔پروگرام کے تحت کراچی کے صدر، کورنگی اور ملیر کے علاقوں کے شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت کراچی کے شہریوں کیلیے پانی کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا۔ پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو بہتر کیا جاسکے گا۔20سال میں پہلی مرتبہ عالمی بینک نے کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیے قدم اٹھایا ہے۔ عالمی بینک کے پیکج کا دوسرا حصہ ہے۔ فنانشل انکلوژن اور انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جس کے تحت 13کروڑ70لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔مذکورہ پیکج کے ذریعے لاکھوں خواتین اور نادار افراد کو بینک اکانٹ کھولنے اور قرضوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلیے معاونت بھی فراہم کی جائے گی،

خواتین اور غریبوں کو چھوٹے اور بڑے قرضے فراہم کیے جائیں گے، 2020تک50فیصد افراد کی فنانشل اور بینکنگ سروس تک رسائی بہتر کی جائے گی اوران میں سے25فیصد خواتین کی فنانشل اور بینکنگ سروس تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…