اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) پاکستان نے افغان کے ساتھ سرحد پر کرم کے علاقے میں خار لاچی کراس افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے کھول دیا ، یہ فیصلہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈکو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ عام لوگوں کو پیدل کراسنگ کی اجازت نہیں ہو گی ۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے پاک افغان
سرحد پر کرم کے علاقے میں کھر لاچی کراس سے کھول دیا ہے ۔بیان کے مطابق پاکستان کا یہ فیصلہ پاکستان سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پاکستان کی مسلسل کو ششوں کا عکاس ہے۔دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یہ عام لوگوں کی کراسنگ کے لئے اجازت نہیں ہو گی بلکہ ٹریڈ اور ٹرانزٹ کی غرض سے گاڑیوں کی کراسنگ کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔