اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی،ہائی الرٹ،تفصیلات جاری

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں شدید بارشوں کے امکان کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے اس سلسلہ میں حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 ‘ پولیس‘ محکمہ صحت‘ سول ڈیفنس کے رضا کاروں ‘ محکمہ آبپاشی سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں کو الرٹ رکھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال

میں عوام کو فوری امداد کیلئے کام کریں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان بارشوں کے پیش نظر دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے جبکہ کئی مقامات لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اس لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…