اسلام آباد(آئی این پی) ائیر کموڈ ر (ر)شاہد اسلم لاپتہ ہوگئے،گمشدگی کی درخواست تھانہ مارگلہ میں دے دی گئی ،شاہداسلم نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پراجیکٹ ڈائیریکٹر ہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی کے مطابق ائیر کموڈر (ر)شاہد اسلم لاپتہ ہوگئے،شاہد اسلم نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر ہیں۔شاہد اسلم کی گمشدگی کی درخواست تھانہ مارگلہ میں دے دی گئی۔
پولیس کے مطابق ائیر کموڈر (ر) شاہد اسلم 15جون کو گھر سے نکلے واپس نہ آئے۔شاہد اسلم کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کردی گئی۔ واضح رہے اس سے پہلے پاک فوج ایک سابق کرنل حبیب ظاہر بھی لاپتہ ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی گمشدگی کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں ۔