ساہیوال(آئی این پی)برکت ٹاؤن میں ایک نوجوان نے شادی نہ کرنے پر اپنی محبوبہ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی بتایا گیا ہے کہ دو بچوں کی ماں فرزانہ کا پہلا خاوند فوت ہوگیا تھا جس کے بعد اُس نے دوسری شادی کر لی لیکن اُس سے بھی گھریلو جھگڑے کے بعد طلاق لے لی اور اپنی
والدہ کے ساتھ رہنے لگی اس دوران اُس کے تعلقات ایک نوجوان آصف کے ساتھ ہوگئے آصف فرزانہ کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن فرزانہ شادی کرنے پر رضا مند نہ ہوئی اس دُکھ کی بنا پر ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی فرازنہ کو چار گولیاں لگی اور وہ دم توڑ گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،