جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کا نمبربھی آگیا

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہفتہ کوپاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے ، جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا ہے ، سپریم کورٹ کی طرف سے اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے دو ارکان قطری شہزادے حماد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے قطر جائیں گے،شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں گے ،

جمعہ کو جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا ء کی زیر صدارت وفاقی جو ڈیشل اکیڈمی میں ہوا ، اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے بیان اور ان کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیاگیا، جے آئی ٹی نے باہمی مشاورت سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کی طرف سے دیے گئے جوابات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے قطرے شہزادے کے لئے بھی سوالنامے کی تیاری شروع کر دی ہے اور سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے عملد ر آمد بنچ کی طرف سے اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے دو ارکان قطر روانہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، جوڈیشل اکیڈمی کے ارد گرد پولیس اور انسداد دہشت گردی سکواڈ کے کمانڈوز کی بڑی تعدادڈیوٹیاں دے گی۔ دوسری طرف غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر عہدیدار نے کہا اگر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کیا تو پارٹی نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔ قبل از وقت انتخابات کا آپشن جماعت میں پسندیدہ نہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور ان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم کا کہنا تھا ایسا کوئی خاندان ملک میںہے جس کی تین نسلوں کا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو جبکہ مشرف کی آمریت نے ہمارا بے دردی سے احتساب کیا اور ہمارے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا تھا۔ آج پھر ہم نے اپنی حکومت میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اس کے باوجود مخالفین جتنے جتن کر لیں الزام لگا لیں ناکام و نا مراد ہوں گے۔ادھر وزیراعظم نواز شریف کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جے آئی ٹی کے روبرو کل پیش ہوں گے۔ جے آئی ٹی نے انہیں ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے حدیبیہ پیپر ملز کے حوالے سے سوالات کیے جائیں گے۔پاناما جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔ کیپٹن صفدر کو پیشی کے سمن موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچ مرتبہ جبکہ حسن نواز بھی دو دفعہ جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…