اسلام آباد(آن لائن)پانامہ اسکینڈل کے بعد ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں بڑی کرپشن کا انکشاف،جعلی ڈگریاں بنانے والے مرکزی ملزم شعیب شیخ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو 5 ملین میں خرید لیاتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے ڈیپارٹمینٹل کمیٹی کے سامنے اقرار جرم کر لیا۔ جبکہ پرویزالقادر میمن معطل ہو گئے اور ان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا جس کاچودہ دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے ،کمیٹی نے پرویزالقادر میمن کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کر دی۔ شو کاز نوٹس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپکو نوکری سے برخاست کیا جائے۔شوکاز نوٹس کے مطابق شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں یک طرفہ کاروائی کی جائے گی۔پرویز القادر میمن نے پچاس لاکھ روپے کے عوض شعیب شیخ کو جعلی ڈگری اسکینڈل میں رہا کیا تھا۔