بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

اس سال کتنے فرزندان اسلام فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے جا رہے ہیں؟ تعداد جان کر آپ سبحان اللہ کہیں گے

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اورجڑوں شہرراولپنڈی کاسب سے بڑااعتکاف فیصل مسجد اسلام آباد میں ہو گا۔جس کے لیے رواں سال بھی حسب روایت اعتکاف کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی فیصل مسجد میں 729 افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔ جن کا انتخاب ہزاروں درخواستوں میں سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے افطاری سحری اور رات کے کھانے کا خصوصی انتظامات کیا گیا ہے ۔ جس کے لئے ہر معتکف سے ایک مخصوص رقم بھی جمع کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان بیسویں روزے کو اعتکاف بیٹھیں گے۔

حضور اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے بیسویں روزے کودنیا بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں آخری 10روز کے قیام کے لئے اعتکاف کی نیت کرتے ہیں ۔20رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد لوگ مساجد میں عارضی قیام گاہیں بنا کر اعتکاف بیٹھتے ہیں۔ اعتکاف عید کاچاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے۔اعتکاف کے اجتماعات میں آئمہ و خطبا قرآن کی تفاسیر بیان کریں گے، اعتکاف کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، شہر بھر میں رمضان کی21 شب سے محافل شبینہ منعقد ہوں گی جن سے علمائے کرام خطاب کریں گے شہر کی بیشتر مساجد میں معتکفین کو مساجد کی انتظامیہ اور مخیرحضرات کی جانب سے سحری و افطار فراہم کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…