اسلام آباد(این این آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ کسی بھارتی شہری سے کوئی چندہ لیا اور نہ ہی کسی اور غیر ملکی سے ٗیہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کوئی فنڈ یا چندہ قانون کے خلاف نہیں لیا۔ تمام چندہ سمندر پار پاکستانیوں
سے وصول کیا جاتا ہے درخواست گزار نے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔تحریک انصاف کے جواب میں جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی یو ایس اے اور ایل ایل سی کمپنی تحریک انصاف کیلئے فنڈ جمع کرتی ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کے بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حنیف عباسی کی درخواست خارج کی جائے۔