اسلام آباد(آئی این پی ) مرکزی رویت ھلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر فی کس کی کم از کم رقم 100روپے مقرر کر دی ہے جبکہ صاحب استطاعت افراد اپنی حیثیت کے حساب سے جو، کھجور اور کشمش کی قیمت کے مطابق ادا کر سکتے ہیں ۔ مفتی منیب الرحمان جو کہ صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان اور چیئرمین رویت ھلال کمیٹی پاکستان ہیں نے رواں رومضان المبارک میں صدق فطر ، کفارہ صوم ،
فدیہ صوم ،اور کفارہ صوم پاکستانی کرنسی روپے کے حساب مقرر کرتے ہوئے اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق رواں رمضان المبارک میں صدقہ فطر کم از کم فی کس 100 روپے جبکہ کفارہ صوم (برائے 60 مساکین)6 ہزار روپے اسی طرح فدیہ صوم (30 یوم)3ہزار روپے جبکہ کفارہ قسم ۱ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ صاحب استطاعت افراد اپنی حیثیت کے مطابق گندم ، جو،کھجور اور کی قیمتوں کے حساب سے ادا کر سکتاے ہیں ۔