اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک بار میں نے روزہ رسولؐ کی جالیوں کو چومنا چاہاتو میرے ساتھ کیاعربی پولیس نے کیا سلوک کیا؟ اس کے بعد کیا ماجرا پیش آیا؟

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ کھوٹے سکے مدینے میں چلتے ہیں ، اس کی بڑی مثال میری اپنی ذات ہے ،ایک مرتبہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گیا اور جب میں نے مدینہ میں روزہ رسول کی جالیوں کے پاس جا کر انہیں چومنا چاہاتو وہاں موجود شرطوں نے مجھے بازئوں سے زبردستی پیچھے کی جانب سے دھکیل دیا اور

پھر خدا کی ذات نے وہ معجزہ بھی دکھایا جب میں پاکستان واپس پہنچا تو چند روز بعد چوہدری شجاعت ایک ماہ کے لئے وزیراعظم بن گئے اور میں ان کو مبارکباد دینے کے لئے ان کے پاس پہنچا تو وہ عمرے پر جانے کی باتیں کررہے تھے تو میں نے بھی ان سے کہاکہ میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا اور پھر میں وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت کے لئے گیا اور مدینہ شریف میں روزہ رسول پر حاضری ہوئی تو ہمارے لئے روزے کے دروازے کھول دئیے گئے تھے اور میں روزہ رسول کے اندر تھا اور وہاں میری کیفیت ایسی تھی کہ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک معجزہ ہی تھا کہ ایک وقت میں مجھے جالیوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیا گیا اور دوسری مرتبہ میں وزیراعظم کے ہمراہ احترام سے روزہ کی زیارت کی اور وہاں پر موجود برتنوں کو بوسہ دیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا جس کو میںکبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ واضح رہے کہ ابرار الحق ایک پاکستانی بھنگڑا گلوکار ہیں۔ ان کی پہلے البم “بلو دے گھر” پر اس کا نام صرف “ابرار” درج ہے۔ “بلو دے گھر” اس کا سب سے مشہور گیت ہے۔ گلوکار بننے سے پہلے ابرار لاہور کے ایچی سن کالج میں استاد کی حیثیت سے متعین تھا۔ وہ نسبی طور پر کاہلوں جٹ/جاٹ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…