لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صارف عدالت نے گاڑی کے لئے خریدی بیٹری خراب دینے کے بعدواپس نہ کرنے پر بٹ آٹوبیٹری شاپ ملتان روڈ کے مالک کے خلاف 15ہزار کی ڈگری جاری کردی۔فاضل جج نے درخواست گزار کو جرمانے کے ساتھ بیٹری کی قیمت بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت میں علامہ اقبال ٹاون کے رہائشی عبدالمتین نے بٹ آٹو بیٹری شاپ کے مالک کے خلاف 5لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا ،عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے شاپ سے ایک بیٹری 4200روپے میں خریدی جس کی باقاعدہ 6 ماہ کی
وارنٹی بھی دی گئی اس نے بیٹری کو گاڑی میں رکھ کر استعمال کیا تو اس نے کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا اس نے فوری شاپ کے مالک سے رابط کیا اس کو وارنٹی دیکھا کر بیٹری تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے انکارکردیا۔خراب بیٹری لینے سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے گزشتہ روزعدالت نے بٹ آٹو بیٹری شاپ ملتان روڈ کے مالک کو مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم اور بیٹری کی قیمت درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیاہے۔