اسلام آباد ( آئی این پی )امیگریشن انفورسمنٹ انٹرنیشنل یو کے اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے تین افغان خواتین کو برطانوی جعلی پاسپورٹس پر لندن لے جانے کی کوشش کرنے والے الطاف حسین میر نامی شخص کے بارے میں الرٹ جاری کردیا ہے ۔ بدھ کو جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق الطاف حسین میر جو پاکستانی باشندہ ہے اور اس کے پاس برطانیہ کادس
سالہ وزٹ ویزہ موجود ہے نے28 مئی کو تین افغان خواتین کو اسلام آباد سے برطانیہ لے جانے کی کوشش کی اور سہولت کاری کا فریضہ سر انجام دیا ۔ اس الرٹ کی کاپیاں تمام ائیر لائنز اور ایف آئی اے امیگریشن کو بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ الرٹ میں الطاف حسین میر کی شہریت ، پاسپورٹ نمبر اور تصویر سمیت دیگر تفصیلات درج ہیںجبکہ ان گرفتاریوں کے بعد تحقیقات کادائرکارمزید وسیع کردیاگیاہے ۔اہم انکشافات کابھی امکان ہے۔