اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے خود کہاعمران خان نے بنی گالہ فارم ہائوس کیلئے ادائیگیاں تیسرے فریق کے ذریعے کیںاب اگر ثابت نہ کرسکے تو نتائج بھگتنا ہونگے، سپریم کورٹ نے ایک بار پھر عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر سوالات اٹھا دئیے، سماعت کل تک کیلئے ملتوی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران سماعت کرنے والے بنچ نے
ریمارکس دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم بخاری سے کہا ہے کہ بنی گالہ کے لیے پیسا کہاں سے آیا یہ عمران خان کو ثابت کرنا ہے۔نعیم بخاری آپ نے خود کہا ادائیگیاں تیسرے فریق کے ذریعے کی گئیں۔ آپ نے اب اس دفاع کو ثابت کرنا ہے، نہ کرسکے تو اس کے نتائج ہوں گے۔ اگرگفٹ دیاہے توپھر ٹیکس کیوں دیتے رہے؟بخاری صاحب آپ کومنی ٹریل ثابت کرناہوگی۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جمائمہ نےبنی گالہ عمران خان کوگفٹ کیا اوراسی حوالے سے ٹیکس ادا کیےگئے۔عمران خان کو جمائمہ خان نے بنی گالہ زبانی گفٹ کیا،کسی تیسرے کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی دلائل کل تک مکمل کرلوں گا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پرعمران خان اور پی ٹی آئی کونوٹس جاری کردیاگیاہے۔نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ نیازی سروسز پہلے بنی یا فلیٹ پہلے خریدا گیا۔