ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں کون سے 45 معروف گھی اور کوکنگ آئلز موت بانٹ رہے ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوکنگ آئل اور گھی سیمپلنگ مہم کے نتائج جاری کردئیے ، 92 پاس ، 45 مضر صحت قرار دیدئیے گئے ۔ 14 پراڈکٹس غذائی اجزاء کی کمی پر غیر معیاری قرار، مارچ میں 120 کمپنیوں کی 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلئے آئی ایس او سرٹیفائیڈ لیبارٹری پی سی ایس آئی آر بھیجے گئے تھے ۔فیل ہونے والی ہر کمپنی کو 10 لاکھ جرمانہ ، مال مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت، عوام کو فیل پراڈکٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپلز مارچ میں لئے تھے ، تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والی کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل ، ایوا سن فلاو ر کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کو کنگ آئل شامل ہیں ، جبکہ بناسپتی گھی میں سلویٰ، شاہ تاج ، گائے ، سحر، سویرا ، یادگار ، درجہ اول انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیئے گئے ہیں۔ امبر بناسپتی، پیوررائل پریمیر ، شہباز ، کیئر ، مجاہد بھی تجزیے میں فیل ہو گئے ۔ ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔14 پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاء کی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیئے گئے ہیں۔ ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاء پیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا، پرائم ، غوثیہ، ممتا، آشیانہ اور مہر بناسپتی، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تازہ گولڈ، رحمت، مالٹا بناسپتی غیر معیاری قرار دیئے گئے ۔ تجزیے میں پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.pfa.gop.pk پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ غیر معیاری قرار دی گئی کمپنیوں کو کوالٹی بہتر کرنے کے لیے 1ماہ کی مہلت دی گئی ہے ۔ 1ماہ بعد تمام نمونے دوبارہ لیے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…