بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ایدھی کی زندگی میں ایدھی سنٹر میں پیسے اورسونا لوٹنے والے مجرموں کا کیا بنا؟اور وہ لوگ اب کیا کررہے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اورعبدالستارایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کہاہے کہ ملک میں چوروں ،ڈاکوؤں کوتاج ملتے ہیں اورانسانیت کی خدمت کرنے والوں کودھمکیاں ،ایدھی فاؤنڈیشن کی زیرملکیت تقریباًدوسوگاڑیوں کی فروخت پرحکومت کی جانب سے پابندی عائدہے ،یہ گاڑیاں18،انیس سال پرانی ہیں جبکہ ایمرجنسی سروس میں 3سی4سال تک استعمال کیاجاتاہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ایک انٹرویوکے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے ملنے والے عطیات میں مجموعی طورپرکمی آئی ہے ،جس کی مختلف وجوہات ہیں،بیرون ممالک سے ملنے والے چندے میں کمی کے بہت سارے اسباب ہیں ،مشرق وسطیٰ میں ہونیو الی خانہ جنگی اورمعاشی بحران کی وجہ سے وہاں سے ملنے والے چندے میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے ۔امریکہ اوریورپ سے ملنے والے چندے میں کمی کااہم سبب وہاں مسلمانوں سے تعصب کابڑھتاہوارجحان ہے ۔وہاں کی پاکستانی کمیونٹی غیرمحفوظ ہوگئی ہے اورمعاشی طورپریہ بھی پہلے کی طرح مستحکم نہیں رہے ،پاکستان سے ملنے والے عطیات میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اب دوسرے فلاحی ادارے بھی سرگرم عمل ہیں ،چندے کی رقم تومحدودہے لیکن اب وہ ملک کے بجائے چاراداروں میں تقسیم ہورہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ دنیابھرمیں حکومت کی جانب سے فلاحی اداروں کے کام کوسراہاجاتاہے ،انہیں بہت سے معاملات میں رعایت دی جاتی ہے ،مگرپاکستان میں ہمارے لئے حکومتی سرپرستی بس اس حدتک ہے کہ وہ ہمیں کام کرنے دیتی ہے ،اوریہ بھی ان کااہم یہ ایک احسان ہے ہم اس سے زیادہ سرپرستی چاہتے نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی زیرملکیت تقریباًدوسوگاڑیوں کی فروخت پرحکومت کی جانب سے پابندی عائدہے ۔

اس سارے معاملے کاپس منظرکچھ یوں ہے کہ جب ہم نے گاڑیاں درآمدکی تھیں توہمیں کسٹم ڈیوتی پرچھوٹ دی گئی تھی ایک طرح سے یہ حکومت کی جانب سے ریلیکسیشن ہوتی ہے ۔اصولی طورپرایمرجنسی سروس میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کوتین یاچارسال بعدڈسپوزہوجاناچاہئے لیکن ہم ان گاڑیوں کو18سی19سال تک استعمال کررہے ہیں ،اب حکومت ہمیں انہیں ڈسپوزکرنے کی اجازت نہیں دے رہی ۔ وہ ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں کچراکردیں لیکن فروخت نہیں کرسکتے ،ہم ان دوسوگاڑیوں کوفروخت کرکے نئی چالیس گاڑیاں خریدسکتے ہیں ۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ایدھی سینٹرہیڈآفس میں ہونیو الی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کوجب گرفتارکیاگیاتولوٹے گئے پیسے ،سامان اورسونابرآمدہوااس کے باوجودعدالت نے انہیں ضمانت پررہاکردیا۔ہمیں کمرہ عدالت کے باہرکھلے عام دھمکیاں دیتے ہیں ،اب آپ کیاکرسکتے ہیں

سوفیصدوثوق کے ساتھ کہتاہوں کہ یہی ملزمان اگلے انتخابات میں کسی ایم پی اے ،ایم این اے کے ساتھ اس کی انتخابی مہم چلارہے ہوںگی۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوںنے بتایاکہ ایدھی سینٹرہیڈآفس میں ہونیو الی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کوجب گرفتارکیاگیاتولوٹے گئے پیسے ،سامان اورسونابرآمدہوااس کے باوجودعدالت نے انہیں ضمانت پررہاکردیا۔ہمیں کمرہ عدالت کے باہرکھلے عام دھمکیاں دیتے ہیں ،اب آپ کیاکرسکتے ہیں سوفیصدوثوق کے ساتھ کہتاہوں کہ یہی ملزمان اگلے انتخابات میں کسی ایم پی اے ،ایم این اے کے ساتھ اس کی انتخابی مہم چلارہے ہوںگی۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…