فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آبادمیں رسالہ روڈپر واقع مسجد میںنمازتراویح کے دوان مسجد کی چھت گرنے سے ایک نمازی جاں بحق جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آبادمیں رسالہ روڈپرواقع ایک مسجد کی چھت گرنے سے ایک نمازی جاں بحق جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے ہیں
جن کونشترہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دونمازیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کچھ زخمی افراد طبی امدادکے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیاہے جبکہ رسیکیوٹیمیں جائے وقوعہ پرملبہ ہٹانے کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ابھی تک مسجد کی چھت گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔