منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

نویں اور دسویں نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں سے صرف45گیندوں پر91رنز کی مار،بنگالی کرکٹرز کے آنسو نکل گئے

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(نیوزڈیسک)نویں اور دسویں نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں سے صرف45گیندوں پر91رنز کی مار،بنگالی کرکٹرز کے آنسو نکل گئے ، آخری اوور کروانے والے مشرفی مرتضیٰ کو گیند ہاتھ میں ہونے کے باوجود نظر آنا بند ہوگئی آخری اوور کی پہلی بال پر فہیم اشرف کا شاندار چھکا، دوسری پر تین رنز اور پھرتیسری گیند پر

حسن علی نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے شاندار چوکا جڑ کر پاکستان کو فتح دلادی، اس موقع پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں خاص طورپر مشرفی مرتضیٰ جن کو آخری اوور اس امید پر دیاگیاتھا کہ وہ بنگلہ دیش کو فتح دلائیں گے ان کا چہرہ دیکھنے کے لائق تھا ، اداس اور افسردہ بنگلہ دیشی کرکٹرز کے پاکستان کے خلاف جیت کے خواب ادھورے رہ گئے ،چیمپئنزٹرافی،پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنے پہلے ہی میچ میں چھاگیا،بنگلہ دیشی کھلاڑی ششدر،جیتا ہوا میچ ہاتھ سے نکل گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھ سے جیتا ہوا میچ نکل گیا، اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فہیم اشرف نے کمال کردکھایا اور صرف 30گیندوں پر 64رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی امیدیں خاک میں ملادیں، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 342رنز کا ٹارگٹ دیاتھا جس کو پاکستان نے تین گیندیں قبل ہی حاصل کرکے فتح حاصل کرلی۔ میچ کی خاص بات نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف اور حسن علی کی شاندار اننگز تھی ،نویں نمبرپر کھیلتے ہوئے فہیم اشرف نے کمال کردکھایا اور صرف 30گیندوں پر 64رنز بنائے جبکہ حسن علی نے پندرہ گیندوں پر ستائس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔میچ میں پاکستان کی جانب سے جنید خان نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں

جبکہ حسن علی اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف ، وہاب ریاض،محمد حفیظ اور عماد وسیم کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے،بیٹنگ میں اظہر علی نے 8رنز بنائے ،احمد شہزاد نے 44،بابر اعظم1، محمد حفیظ49، شعیب ملک 72، سرفرا ز احمد5، عماد وسیم 45 شاداب خان 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،نویں اور دسویں نمبرپر آنے والے فہیم اشرف اورحسن علی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،فہیم اشرف نے کمال کردکھایا اور صرف 30گیندوں پر 64رنز بنائے جبکہ حسن علی نے پندرہ گیندوں پر ستائس رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طورپر صرف45گیندوں پر 91رنز بنائے اور میچ بنگلہ دیش کے ہاتھ سے چھین لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…